لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں تعینات چین کے قونصل جنرل یوبورن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے پر انتہائی اعلی معیار اورتیزرفتاری سے کام کیا ہے۔منصوبے کی کوالٹی اورسپیڈ دیکھ کردلی خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی کے باعث میٹرو ریل کے منصوبے کو برق رفتاری سے آگے بڑھایاگیا ہے۔چین میں بھی اس رفتارسے منصوبے پر کام نہیں ہوتا جس طرح لاہوراورنج لائن منصوبے پر کیا جارہا ہے۔میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کو اس عظیم الشان منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو عالمی معیار کی تیزرفتار،جدید اورباکفایت سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔