برسلز(نیوز ڈیسک)بیلجیئم میں بغیر ڈرائیور کے ایک خالی ٹرین 30 منٹ تک پٹری پر خود بخود چلتی رہی۔ ایسا اس وقت ہوا جب ٹرین کا ڈرائیور انجن میں آنے والی خرابی کی جانچ کرنے باہر نکل گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ٹرین مغربی برسلز کے علاقے لاڈن کے پلیٹ فارم سے چل پڑی اور کم سے کم 12 کلومیٹر تک چلنے کے بعد اس وقت روکی گئی جب ایک دوسرا ڈرائیور اس پر ک ±ود کر سوار ہوا۔گو کہ یہ ٹرین بہت آہستہ چل رہی تھی تاہم اس پٹری پر آنے والی تمام ٹرینوں کو معطل کر دیا گیا۔حکام نے اگلے سٹیشن پر موجود مسافروں کو وہاں سے ہٹا دیا اور ٹرین کو قابو میں کر لیا گیا۔بیلجیئم کے ریل کا نظام کنٹرول کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ ’ٹرین آہستہ تھی اور اگلے سٹیشن کو خالی کروا لیا گیا تھا اس لیے کسی مسافر کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔ڈرائیور نے جب ٹرین کو چلتے ہوئے دیکھا تو اس نے فوراً اپنے ساتھیوں کو آگاہ کیا جنھوں نے فوراً وہاں آنے والی ٹرین کے لیے سنگنل تبدیل کر دیے۔ادارے کے ترجمان برٹ کارلس کا کہنا تھا کہ ’ہمارا ایک ڈرائیور ٹرین کے ڈرائیور کیبن میں چڑھنے میں کامیاب رہا اور اس نے ٹرین کو روک دیا۔تاہم یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ ٹرین سٹیشن سے بغیر ڈرائیور کے خود بخود کیسے چل پڑی۔ اس بارے میں حکام تحقیق کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اس ٹرین کا انجن 1980 کی دہائی میں بنایا گیا تھا اور حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے میں تفصیلی تفتیش کی جائے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی
-
گرمیوں کی طویل چھٹیوں پر نجی سکولز کے اعتراضات، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
تبو نے بالی ووڈ کی خوفناک حقیقت بے نقاب کردی
-
آئی سٹل لو یو
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
بھارت اور یو اے ای کے بڑے معاہدے سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، تحقیقات کا اعلان
-
کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
لاہورمیں 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے
-
نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا
-
انمول پنکی کا ذاتی فلیٹ کہاں اور اس کی مالیت کتنی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے پاکستان کے 3 بڑے شہروں کیلئے پروازیں معطل کر دیں



















































