فیصل آباد(نیوز ڈیسک) فیصل آباد میں ضلعی عدالت نے قتل کیس میں سابق پولیس اہلکار کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا ۔ فیصل آباد میں گزشتہ سال ملزم غلام شبیر نے موٹر سائیکل تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شہری کا قتل کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کیا تھا ملزم اس وقت پولیس اہلکار تھا مقدمہ کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ فیصل آباد میں ہوگی اور عدالت سے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔