ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

اپنے گھر پر بھارتی پرچم لہرانے والے پاکستانی مداح کیخلاف پہلا فیصلہ آگیا

datetime 19  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ (نیوزڈیسک)اپنے گھر پر بھارتی پرچم لہرانے والے کوہلی کے پاکستانی مداح کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔26 جنوری کو 22 سالہ عمر دراز ولد لیاقت علی نے ایڈیلیڈ میں ہندوستان کی فتح کے بعد بھارتی پرچم اوکاڑہ کے قریب اپنے گھر پر لہرایا جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔میچ میں بھارتی مڈل آرڈر بلے باز ویرات کوہلی نے 90 رنز کی قابل شکست اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔عمر دراز کے وکیل نے بتایا کہ مجسٹریٹ عنیق انور نے دراز کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ اب ہم سیشن کورٹ میں اپیل کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ دراز پر الزام ہے کہ اس نے پاکستان کی خودمختاری کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔مقامی پولیس افسر فیصل رانا نے دراز کی گرفتاری کے موقع پر کہا تھا کہ انہیں دس سال تک کی سزا اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ہمیں بتایا گیا تھا کہ دراز محب وطن پاکستانی ہیں لیکن کوہلی کو پسند کرتے ہیں۔گرفتار شخص کا کہنا تھا کہ کوہلی کے مداح ہیں اور انہوں نے اپنے مکان کی دیواروں پر اس کی تصاویر بھی لگا رکھی ہیں۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب انہیں احساس ہوگیا ہے کہ انہوں نے بھارت کا پرچم لہرا کر غلطی کی۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…