اسلام آباد (نیوز ڈیسک)احتساب کمیشن کے سابق سربراہ سیف الرحمان نے کہا ہے کہ ان کے دور میں آصف زرداری کیخلاف کیس ٹھوس شواہدکی بنیاد پربنائے گئے تھے، کیس بنانے کا مقصد سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا نہیں تھا۔سیف الرحمان نے کہا کہ انہوں نے کبھی آصف زرداری سے معافی نہیں مانگی،قید کیدوران کہا تھا کہ اگر انہوں نے کچھ غلط کیا تواللہ معاف فرمائے۔