ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت کو شکوک ہ شبہات سے نکلنا ہوگا ‘ رانا ثناء اللہ

datetime 19  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے پٹھان کوٹ واقعے کا مقدمہ درج کرکے اپنی سنجیدگی ظاہرکردی، بھارت کو شکوک ہ شبہات سے نکلنا ہوگا ،ایپکس کمیٹی میں دہشت گردی کی تمام اقسام پربات کی جاتی ہے،دہشت گردی اسی وقت ختم ہوگی جب بھارت اورافغانستان بھی ایک پیچ پرہوں گے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ک پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے دی جانے والی ابتدائی معلومات کے باعث پاکستان نے مقدمہ درج کیا جو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی سنجیدگی کو ظاہرکرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار واقعے کی تحقیقات سے متعلق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)بنے گی جس میں تمام عسکری اورسول لا انفورسنگ اورانٹیلی جنس ایجنسیز کے لوگ ہونگے، اب بھارت کو شکوک ہ شبہات سے نکلنا ہوگا لیکن بھارت کی جانب سے اورثبوت دیئے گئے تو مزید کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ کے حوالے سے معلومات حاصل کی جائیں گی کہ وہ کون لوگ ہیں جو یہ عمل کررہے ہیں، ان کا تعلق بھارت سے ہے یا وہ پاکستان پر الزام لگانا چاہتے ہیں، ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہوگا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت میں قبول نہیں، ایپکس کمیٹی میں دہشت گردی کی تمام اقسام پربات کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اسی وقت ختم ہوگی جب بھارت اورافغانستان بھی ایک پیچ پرہوں گے، ہم خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔واضح ر ہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں 6نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…