ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

چلتے جائیے، بجلی پیدا کرتے جائیے!

datetime 19  فروری‬‮  2016 |

نیو یارک(نیوز ڈیسک)سائنس کی برق رفتار ترقی اور ٹکنالوجی کی ایجادات سے آئے روز محیر العقول مصنوعات سامنے آ رہی ہیں۔ دنیا میں جہاں ایک جانب توانائی کی قلت ایک بڑا مسئلہ ہے تو وہیں اس کے حل کے بھی دسیوں جدید طریقے ظہور پذیر ہو رہے ہیں۔ پانی، ہوا، گوبر اور کوڑا کرکٹ سمیت ان گنت دوسری اشیاء سے بجلی کی تیاری کے بعد اب ایسے آلات بھی مارکیٹ میں آ گئے ہیں جن کی مدد سے آپ چلتے پھرتے اپنے جوتوں کی مدد سے بجلی پیدا کرکے توانائی کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جرمن سائنسدانوں نے اور فرھونوفر انسٹیٹٰوٹ فونیٹیک فوٹوگرافی سسٹم سے وابستہ ماہرین نے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جسے جوتوں کے تلوؤں کے ساتھ فٹ کرکے اس کی مدد سے بجلی پیدا جا سکے گی۔ انسانی حرکت سے جوتے کے ذریعے بجلی کرنے کے آلے کی جرمن شہر نورمبرگ میں رواں ماہ 23 تا 25 فروری کو ہونے والی عالمی سائنسی نمائنش میں پیش کی جائے گی۔ فرانھو ھوفر انسٹیٹیوٹ سے وابستہ خاتون سائنسدان فلورینٹا کوٹاچ نے بتایا کہ جوتوں کی مدد سے بجلی کی تیاری میں استعمال ہونے والا آلہ سپر پولیمر الیکٹرک سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سسٹم مارکیٹ میں موجود روایتی ’’پیسو‘‘ سسٹم سے مختلف ہے جو الیکٹرک وائبریشن سسٹم کے ذریعے بجلی پیدا کرے گا۔ یہ آلہ اسپورٹس کے لیے استعمال ہونے والے جوتوں میں استعمال کیا جائے گا۔ اگر یہ تجربہ کامیاب رہتا ہے تو ایک سیکنڈ میں ایک مائیکر واٹ بجلی پیدا جا سکے گی جسے وائر لیس کی مدد سے کپڑوں میں رکھے کسی موبائل سسٹم، الیکٹرک گھڑی یا کسی بھی دیگر آلے میں منتقل ہو گی۔ گو کے یہ کوئی بہت بڑی مقدار نہیں تاہم اس کی مدد سے بجلی پر چارج ہونے والے چھوٹے آلات کو با آسانی اور کم سے کم وقت میں چارج کیا جا سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…