طورخم(نیوز ڈیسک) پاکستانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ چار سدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر حملے سے کچھ دن قبل دو دو افراد کے گروپ کے ذریعے چار دہشت گرد طورخم کی سرحد کو عبور کرکے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینئر سیکیورٹی عہدیدار کے مطابق اگر وہاں مناسب نظام موجود ہوتا تو کم از کم2 افراد کو گرفتار کیا جاسکتا تھا اور تمام منصوبہ حملے سے قبل ہی ناکام ہوجاتا۔مذکورہ عہدیدار کے مطابق ہم ان کو روک سکتے تھے اور ان سے پوچھ سکتے تھے کہ ایک سواتی یا وزیرستانی لڑکا طورخم کو افغانستان سے کیوں عبور کررہا ہے اور ان کا مقصد کیا ہے؟انہوں نے کہاکہ المیہ یہ ہے کہ ہم افغانیوں کے داخلے کو روکنے کیلئے سخت سرحدی کنٹرول اور سخت سرحدی انتظام کا متاثر کن اعلان تو کرتے ہیں تاہم ہماری سرحدوں پر اس حوالے سے عملی انتظامات نہیں ہوتے۔ایک سیکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ ہرروز تقریبا 10 ہزار سے 15 ہزار افراد سرحد کراس کرتے ہیں ایک اور سیکیورٹی ایجنسی کے عہدیدار کے مطابق یہ تعداد 25 ہزار سے 28 ہزار کے درمیان ہے جن میں سے صرف چند کے پاس ہی مناسب ویزا یا پاسپورٹ ہوتا ہے۔خاصہ دار حکام کے مطابق کالعدم گروپ کی کارروائیوں اور نام نہاد امن کمیٹی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ جب وہ پاکستان میں داخل ہوں یا یہاں سے افغانستان جائیں تو انھیں اپنے ‘سابقہ ساتھیوں’ کے نام بتانا ہوں گے، تاہم وہ کالعدم تنظیم کے سابق کارکنوں کی شناخت اور ان کی تعداد بتانے سے قاصر رہے۔ایک اور سیکیورٹی ایجنسی سے تعلق رکھنے والے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تجویز پیش کی کہ صرف فوج ہی سرحد کے انتظامات کی مناسب طریقے سے دیکھ بھال کرسکتی ہے۔
باچاخان یونیورسٹی پر حملے سے چند روز قبل چار دہشتگرد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے ،پاکستانی حکام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی



















































