بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ترکی میں دوسرے روز بھی فوجی قافلے پرحملہ،سات سیکورٹی اہلکار ہلاک

datetime 18  فروری‬‮  2016 |

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترکی میں دوسرے روز بھی کرداکثریتی علاقے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سات اہلکار ہلاک ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کے جنوب مشرقی کرد اکثریتی علاقے میں ایک دھماکے کے نتیجے میں سات سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ، جب کہ ایک زخمی ہوا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دیسی ساخت کے ریموٹ کنٹرول بم سے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ترکی کی مسلح افواج کے مطابق جس وقت فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اس وقت فوجی دیار بکر اور لیجہ کی شاہراہ پر بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کا کام کر رہے تھے۔یاد رہے کہ یہ دھماکہ انقرہ میں کار بم حملے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہوا ہے، جس میں ایک فوجی قافلے کے قریب کار بم دھماکے میں کم از کم 28 افراد ہلاک جبکہ 61 افراد زخمی ہوئے تھے۔انقرہ میں گورنر ہاو ¿س کے مطابق بارودی خیز مواد سے بھری ایک گاڑی میں اس وقت دھماکہ ہوا جب ایک فوجی قافلہ اس کے قریب سے گزرا۔دھماکے کے بعد صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں اور سرحد پار اس قسم کے حملوں کی وجہ سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہو رہا ہے۔طیب اردوغان نے کہاکہ ترکی کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ یا کسی بھی موقعے پر اپنے دفاع کے حق کے استعمال سے گریز نہیں کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…