کراچی(نیوز ڈیسک)ارجنٹائن کے سفیر روڈولفو جے مارٹن سراویا نے باہمی تجارت بڑھانے کیلیے مشترکہ طور پر نمائشوں کے انعقاد اورتجارتی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زوردیا ہے۔کراچی چیمبر ا?ف کامرس کے دورے پر انھوں نے کہاکہ پاکستان اورارجنٹائن کے درمیان باہمی تجارت کاموجودہ حجم تسلی بخش نہیں لیکن اس میں وسعت کی گنجائش موجود ہے، ارجنٹائن کی نئی حکومت نے پاکستان سمیت دنیا بھرکیلیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں، اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی تاجربرادری کو مختلف شعبوں میں تجارت کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ارجنٹائن کے تاجروں کو بھی اپنی منصوعات پاکستان میں فروخت کرنے کے امکانات کا جائزہ لینا چاہیے۔انہوں نے چند پرکشش شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میںپاکستان ارجنٹائن کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی کا تبادلہ بھی کیا جا سکتا ہے، ارجنٹائن مختلف ممالک کو سیلو بیگز انتہائی سستے فراہم کر رہا ہے جو خشک اجناس بمشول چینی،مکئی، اناج،گندم اور چاول وغیرہ کو 2 سال کی مدت تک محفوظ رکھتا ہے۔پاکستانی تاجر برادری ارجنٹائن کے تیار کردہ سیلو بیگز کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی اجناس کو زیادہ عرصے تک محفوظ بنا کر فوائد حاصل کرسکتی ہے۔ انہوں نے چند سال قبل کراچی اور ارجنٹائن چیمبرزکے مابین طے پانے والے ایم او یو کا حوالہ دیتے ہوئے اسے فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کراچی چیمبرکے صدر یونس محمد بشیر نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان معمولی تجارتی حجم کو بہتر بنانے کیلیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
پاکستان کے ساتھ تجارت تسلی بخش نہیں،ارجنٹائن
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پختونخوا میں گورنر راج کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے پہلا پہلا استعفیٰ
-
درگزر کیا کریں
-
سکرو ڈرائیور سے سوراخ کیے گئے‘، موت سے قبل حنا جاوید پر بہیمانہ تشدد کی لرزہ خیز تصاویر سامنے آگئیں
-
ملتان میں شوہر اور بچوں کیساتھ سفرکرنیوالی خاتون کے ساتھ زیادتی کاڈراپ سین
-
پنجاب حکومت نے گندم کی نئی قیمت مقرر کردی
-
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی فیسوں کا اعلان
-
وزارت ملتے ہی ڈی جی فوڈ کی میوزیکل چیئر شروع، 24 گھنٹوں میں 2 مرتبہ ڈی جی فوڈ تبدیل
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، حکومت نے نیا حکم جاری کر دیا
-
بجلی صارفین ہوشیار! حکومت نے بلوں کے حوالے سے نئے احکامات جاری کر دیے
-
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
-
ای بائیکس اور الیکٹرک رکشے خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
سونا خریدنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
سعودی عرب کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ، دو افراد جاں بحق، 8 زخمی



















































