پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پاک بھارت مذاکرات عنقریب بحال ہوں گے ، پاکستانی ہائی کمشنر

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے امید ظاہر کی کہ وقت بدلنے کے ساتھ ہی ہندوپاک مذاکرات بھی بحال ہو جائیں گے اور اس سلسلے میں تھوڑا انتظار کرنا ہی ہو گا ۔ کہ حالات ایسے بن رہے ہیں کہ دونوں ممالک کی قیادتوں کو ماضی بھلا کر بہتر مستقبل کے لئے سوچنا ہو گا کیونکہ امن کے ماحول میں ہی دہشت گردوں کو نیپنے کا موقع نہیں مل سکتا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستانی ہائی کمشنر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن بحالی کو وقت کی پکار سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری بھی اس سلسلے میں کافی حد تک متحرک ہو چکی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کا مقام ہے کہ بھارت کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی ہے جو کو دیکھتے ہوئے کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی قیادتوں پر برابر دباﺅ بڑھ رہا ہے اور یہی عالمی دباﺅ دونوں ممالک کو قریب لانے میں مددگار ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پربھی کشیدگی پیدا ہو گئی ہے اور فی الوقت دونوں ممالک کی اعلی قیادت کے درمیان رابطہ نہیں ہو رہا ہے تاہم انہوں نے کہ کشمیر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ بن چکا ہے جس کو دیکھتے ہوئے اس مسئلے کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات نہیں ہوں گے تو یقینی طور پر دہشت گردوں کو کشیدگی کے ماحول میں سانس لینے کا موقع فراہم ہو گا انہوں نے کہا کہ بھارت روایتی ہٹ دھرمی کی پالیسی پر گامزن ہے کیونکہ مسئلہ کشمیر زندہ حقیقت اور عالمکی برادری کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہونے کے باوجود بھی وہ حقیقت سے منہ موڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ کشمیر حل ہو گیا ہوتا تو بھارت کو کشمیر میں فوج رکھنے کی کوئی ضرورت نیں ہوتی لیکن اس وقت سات لاکھ سے زائد فوج کشمیر میں تعینات ہے ۔سرحدوں پر بھی کشیدگی ہے اور اندرون کشمیر میں تشدد آمیز واقعات کا نہ تھمنے والا سلسلہ ہے ایسے میں عالمی برادری کے سامنے بھارت کیا چیز چھپا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ امن کے ماحول میں اب جنگ کی باتیں ہونے لگی ہیں جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں ہو گا کہ دونوں ممالک کے اندر کشیدگی کس حد تک ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…