پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

مہمند ایجنسی: دہشت گردوں کے حملے ،9 اہلکار شہید

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہمند ایجنسی(نیوز ڈیسک) مہمند ایجنسی کے دو مختلف مقامات پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے خاصہ دار فورس کے 9 اہلکار شہید ہو گئے،پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کر دی،سکیورٹی فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دہشت گردوں نے دو مختلف مقامات پر حملے کئے ،پہلے حملے میں مہمند ایجنسی کے علاقے کڑپہ میں چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن دونوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔دہشت گردوں کی جانب سے دوسرا حملہ درغا زئی کے علاقے میں سولر ٹیوب ویل پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں پر کیا گیا جس میں 2 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ شدت پسندوں نے سولر ٹیوب ویل بھی تباہ کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقو عہ پر پہنچ گئی ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں کو جائے وقوع سے اٹھا کر سکیورٹی فورسز کے ہیڈکوارٹرز میں منتقل کیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، پولیٹکل انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اہلکاروں کے جسد خاکی تحویل میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور گاڑیوں کو بھی روک کر ان کی تلاشی لی جا رہی ہے۔پولیٹکل انتظامیہ کے ایک سرکاری اہلکار کے مطابق فائرنگ کے دونوں واقعات بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مہمند ایجنسی کے تحصلیوں یکہ غنڈ اور پنڈیالی میں پیش آئے،انھوں نے کہا کہ پہلا واقعہ اس وقت پیش آیا جب شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل پر تعینات خاصہ دار فورس کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کر کے شہید کیا گیا جبکہ دوسرا واقعہ یکہ غنڈ سب ڈویژن کے علاقے کڑپہ میں چیک پوسٹ کو نشانہ بنا کر 7 اہلکاروں کو شہید کر دیا گیا،مرنے والے اہلکاروں کی لاشیں ایجنسی ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔سرکاری اہلکاروں کے مطابق ان حملوں کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے اور کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔تاہم ابھی تک کسی تنظیم کی طرف سے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…