اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

پٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی,سعودی عرب،قطر ،روس اور امریکہ سر جوڑ لئے

datetime 17  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے تیل سپلائی کرنے والے چار بڑے ممالک سعودی عرب ، قطر ، روس اور امریکہ نے سر جوڑلئے ہیں ۔ باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قطر میں ان چار بڑے ممالک کا ایک خفیہ اجلاس ہوچکا ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا بلکہ تیل سپلائی کرنیوالے ممالک کی فہرست میں ایران کے شامل ہوجانے کے بعد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ مذکورہ چاروں ممالک جو کہ اوپک کے بھی ممبر ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے معاشی بحران کا بھی شکار نظر آتے ہیں اس لئے ان ممالک نے مارکیٹ کیلئے تیل کی سپلائی کیلئے مخصوص کوٹے پر بھی غور کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر تیل کے اعلان کے فوری بعد دنیا بھر میں زیادہ تیل کی کھپت والے ممالک میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے واضح رہے کہ ایران سے پابندیوں کے خاتمے کے بعد تیل پیدا کرنے والے چار اہم ممالک جو کہ اوپیک کے رکن ہیں کو اقتصادی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے قیمتوں میں استحکام ان کیلئے ایک چیلنج ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…