پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

قوم کو سمجھ آگئی شیر کی دم پر گینڈے کا پاﺅں آگیا،شیخ رشید

datetime 17  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہاہے کہ قوم کو سمجھ آ گئی ہے کہ شیر کی دم پر گینڈے کا پاﺅں آ گیا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا فرمان ہے کہ نیب شریفوں کو تنگ نہ کرے چیف ایگزیکٹو نیب کے اختیارات ختم ہوئے تو قومی اسمبلی میں مزید بدمزگی پیدا ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ دو ہفتوں میں پتہ چل جائے گا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری ایک پیچ پر ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کرپشن میں شامل افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالیں کیونکہ اگر نیب جاگ گیا تو سیاستدان سو جائیں گے ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نیب کے شکنجے میں آنے لگی تو وزیر اعظم نواز شریف چیف ایگزیکٹو نیب کے اختیارات ختم کرنے جا رہے ہیں اگر ایسا ہوا تو قومی اسمبلی میں بہت واویلا ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ رینجرز پنجاب کے قبائلی علاقوں میں بھی کارروائیاں کرے اور وزیر اعظم نواز شریف ادارون کو توڑنے کی بجائے ان کے استحکام اور مضبوطی کے لئے کام کریں ۔ #/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…