کراچی(نیوز ڈیسک)وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت نے حکومت سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر 3عوامی خدشات کی وضاحت طلب کرلی ہے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرو¿ف عالم نے پلاننگ کمیشن کے اراکین ڈاکٹر فہیم اور ڈائریکٹر جنرل ظاہر شاہ کی فیڈریشن ہاو¿س آمد کے موقع پر منصوبے کے لیے ایف پی سی سی آئی کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے 3 عوامی خدشات کی وضاحت پر زور دیا جن میں منصوبے کے روٹ، منصوبے میں چینی افرادی قوت اور پلانٹ مشینری و میٹریل کے حجم کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔عبدالروف عالم نے سی پیک پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے 3 مفروضات اور خدشات کے بارے میں وضاحت کرے کہ سی پیک کا روٹ کیاہوگا، اس کی تعمیر و تکمیل اور متعلقہ دوسرے منصوبوں کے لیے چین سے افرادی قوت اورمال کتنا آئے گا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) موجود ہے اور تیسرا یہ کہ اس پروجیکٹ کے عالمی سطح پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے اکنامک وڑن 2015کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو اپنے معاشی اہداف کے حصول کے لیے سالانہ 7 فیصد شرح نموکو برقرار رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے ساتھ متعلقہ علاقوں میں اسپیشل اکنامک زونز کی تعمیر انتہائی اہمیت کی حامل ہے لیکن ان اسپیشل اکنامک زونز کی مینجمنٹ مکمل طور پر پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کی جائے۔منصوبہ بندی کمیشن ایف پی سی سی آئی کے ساتھ مل کر قومی سطح پر تمام صوبوں میں سی پیک سے متعلق کانفرنس اور ورکشاپ کے ذریعے آگہی پیدا کرے۔ ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے سی پیک کے ممبران نے زور دیا کہ حکومت سی پیک سے متعلق پالیسی اور پروجیکٹس کو سامنے لائے تاکہ کمیٹی صحیح سمت میں حکومت کو اپنی تجاویز دے سکے، عوام کو بتایا جائے کہ اس راہداری کے ساتھ اسپیشل اکنامک زونز کا میکنزم کیا ہوگا، حکومت کا انڈسٹریل انویسٹمنٹ پلان کیا ہے۔ممبران نے کہا کہ حکومت ان خدشات کو دور کرے، چھوٹے صوبوں کو بھی ساتھ لے کر چلے اور ان کی رائے کا خیال رکھے، صوبوں کو سی پیک میں ان کا حق دیا جائے۔ ملاقات میں ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر خالد تواب، نائب صدور حنیف گوہر، ارشد فارق، فیصل جمال دشتی، ذوالفقار شیخ کے علاوہ سلطان چاولہ، مرزا اختیار بیگ،زبیر طفیل، گلزار فیروز، سینیٹر عبدالحسیب خان، عارف حبیب، شیخ جاوید الیاس، رشید آبڑو، طارق حلیم، اکرام راجپوت، مظہر ناصر، منیر قریشی اور پروفیسر ڈاکٹر ایوب مہر نے بھی موجود تھے
حکومت اقتصادی راہداری پر عوامی خدشات دور کرے، صدر ایف پی سی سی آئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟



















































