ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

دنیا کا سستا ترین سمارٹ فون متعارف، قیمت ایسی کہ سب کی جیبوں سے ہاتھ ہٹ جائے گا

datetime 16  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موبائل ٹیکنالوجی نے جتنی تیزی سے دنیا میں اپنے قدم جمائے شاید ہی کسی اور ٹیکنا لوجی کو اتنی پزیرائی ملی ہوگی۔بھارت میں اسمارٹ فونز کی صرف 500 روپے قیمت میں فروخت 17 فروری سے ہوگی جو مقامی کمپنی بھارتی وزیراعظم کے ایک پروگرام کے تحت فروخت کرے گی۔بھارت کمپنی کے مطابق اسمارٹ فون کا کانام ’’فریڈم 251 ‘‘ ہے جس کی قیمت 500 روپے ( پاکستانی 750 روپے) ہے اور اس وقت بازار میں دستیاب اسمارٹ فون کی قیمت کم ازکم 2 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے۔ اس سے ایک سال قبل انڈیا کی ریلائنس کمیونیکشن کمپنی کے انیل امبانی نے 999 روپے کا اسمارٹ فون فروخت کے لیے پیش کیا تھا تاہم رنگنگ بیلز کے مطابق یہ ملکی سطح پر تیارکردہ پہلا اسمارٹ فون ہے لیکن کمپنی نیاس کی مزید تفصیلات نہیں دی ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ سستے اسمارٹ فون کی فروخت دراصل وزیرِ اعظم نریندر مودی کے اس پروگرام کے تحت ہے جس میں وہ آخری عام آدمی کو ملکی ترقی کے ثمرات پہنچانے چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت اسمارٹ فون اور الیکٹرانک آلات کی ایک بڑی مارکیٹ ہے لیکن اب بھی اسمارٹ فون کی قیمت زیادہ ہے جس کی وجہ سے وہ عوام کی پہنچ سے دور ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…