جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

بھارت : ہسپتال کے آئی سی یو میں 23 سالہ خاتون کی عصمت دری کا دلدوز واقعہ

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی خواتین تو اب ہسپتال کے بستروں پر بھی محفوظ نہیں ر ہیں بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر بہادر گڑھ میں ایک 23 سالہ خاتون کی ہسپتال کے آئی سی یو میں عصمت دری کردی گئی۔ مدھیہ پردیش میں32سالہ خاتون نے زیادتی کا نشانہ بنانے پر اپنے دیور کا نازک عضو کاٹ دیا۔بھارتی اخبار’دی ہندو‘ کے مطابق خاتون کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب اس نے چند گھنٹے قبل سیجیرین کے ذریعے ایک بچے کو جنم دیا ، خاتون کی حالت بگڑنے پر ا سے انتہائی نگہداشت یونٹ ( آئی سی یو)میں داخل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بہادر گڑھ کے نجی اسپتال براہم شکتی سنجیوامی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسپتال کے باہر صبح سویر ساڑھے تین بجے ایک شخص کار سے اتر ا اور سیدھا آئی سی یو میں گیا۔فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ICU کیاندر دوسرا شخص واقعے کے وقت سو رہا تھا۔ متاثر ہ خاتون کے ارد گرد کے بستر خالی تھے جس کی وجہ سے اس کا شور کو ئی سن نہیں پایا۔پولیس کے مطابق ملزم کو فوٹیج میں ہسپتال سے نکلتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعہ کے متعلق اس وقت چلا جب متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر کو ساری صورت حال سے آگاہ کیا،جو خود بھی دہلی پولیس کا ملازم ہے۔پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔دوسری طرف بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات پر اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ 32سالہ ایک خاتون اپنے دیور کے نازک عضو کو کاٹ کر پولیس اسٹیشن پہنچ گئی کہ انہوں نے اس کی عصمت دری کی ہے اور یہی اس فعل کو روکنے کا ذریعہ ہے۔اس سے پہلے کہ پولیس متاثرہ شخص تک پہنچتی اور اسے طبی امداد پہنچاتی،اس نے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے علاقے سدھی میں پیش آیا۔پولیس ایس پی عابد خان کے مطابق خاتون کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں خواتین کے خلاف عصمت دری کے واقعات عام ہیں، بھارت میں 2014میں 36735عصمت دری کے واقعات سامنے آئے جن میں صرف دہلی میں 2096 ریپ ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…