اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

بحرین میں غیر قانونی طریقے سے داخلے پر4امریکی صحافی گرفتار

datetime 16  فروری‬‮  2016 |

بحرین(نیوز ڈیسک)بحرین کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں چار امریکی صحافیوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔بحرین کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چار امریکی صحافیوں کو سترا سے گرفتار کیا گیا ہے،جہاں اکثر حکومت مخالف مظاہرے ہو تے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں سے کچھ غیر ملکی میڈیا کے ارکان کے طور پر ملک میں موجود تھے۔لیکن وہ متعلقہ حکام کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔حراست میں لیے جانے والوں میں سے ایک نقاب پہنے سترا میں فساد پھیلانے والوں کے ساتھ پولیس پر حملہ کرنے والوں میں شامل تھا۔گرفتار صحافیوں میں ایک کی شناخت آنا تھیریسی ڈے کے نام سے ہوئی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ابھی کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے ہیں۔رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز نے ،تھیریسی ڈے کی شناخت کی تصدیق کرتے ہوئے چاروں کی فوراً رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور ان کو حراست میں لیے جانے کو ناقابل معافی قرار دیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…