ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی حکومت کابجٹ خسارہ 515ارب روپےتک پہنچ گیا،مالیاتی کارکردگی رپورٹ

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزارت خزانہ نے مالی سال 16-2015کی پہلی ششماہی (جولائی تادسمبر) مالیاتی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہےجس کے مطابق چھ ماہ میں وفاق وچاروںصوبوں کی کل آمدن 2004 ارب روپے جبکہ کل اخراجات 2520ارب روپے رہے۔پہلی ششماہی کے دوران ٹیکس آمدن 1639 ارب روپے اور نان ٹیکس آمدن 365 ارب روپےرہی اس دوران مجموعی طور پر 1639ارب روپے ٹیکس ریونیو حاصل ہوا جن میں سے ایف بی آر نے 1384 ارب روپے جبکہ صوبوں نے 122 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیااور دیگر ذرائع سے 131ارب روپے ٹیکس وصول ہوا، جولائی سے دسمبر2015 تک جاری اخراجات 2104ارب روپے جبکہ وفاقی وچاروں صوبوںکی حکومتوںنے ترقیاتی منصوبوں پر424 ارب روپے خرچ کیے ۔ وفاقی حکومت کابجٹ خسارہ بڑھ کر515ارب روپے پرپہنچ گیا وفاقی حکومت نے پہلی ششماہی میں بجٹ خسارہ پوراکرنے کیلئے724ارب روپے قرضہ لیاجس میں203ارب روپےغیرملکی قرضہ جبکہ 520ارب روپے کااندرونی قرضہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ ملکی وغیرملکی قرضوں پرسودکی ادائیگی کیلئے632ارب روپے خرچ کئے گئے،دفاعی شعبے پر 303ارب روپے کا اخراجات ہوئے، امن و امان قائم کرنے کیلئے 46 ارب روپے، تعلیم پر 31 ارب سماجی تحفظ پر 7ارب،اقتصادی امور پر 19ارب،ماحولیاتی تحفظ پر4ارب اور صحت پر پانچ ارب روپے سے زائد کے اخراجات کیے گئے ۔جنگ رپورٹر رتنویر ہاشمی کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو868ارب روپے منتقل کئے گئے،قابل تقسیم محاصل سے پنجاب کو 416ارب روپے،سندھ کو227ارب روپے، خیبر پختو نخواکو 140ارب 2کروڑروپے اوربلوچستان کو85ارب42کروڑوپے فراہم کیے گئے۔ رواںمالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران قومی محاصل سے وفاقی حکومت نے 989ارب18کروڑ40لاکھ روپے وصول کیے۔مالی سال2015-16کی پہلی ششماہی کے دوران فیڈرل بورڈآف ریونیونے 1385ارب روپے کی ٹیکس وصولیاںکیں جس میں ڈایئریکٹ ٹیکس کی مد میں540ارب 77کروڑ 50لاکھ روپے،کسٹم ڈیوٹی 179ارب38.2 کروڑروپے، سیلزٹیکس591ارب روپے جبکہ فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں74ارب روپے کی وصولیاں ہوئیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…