اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے کوٹلی میں پیپلزپارٹی کے کارکن کی ہلاکت پر مطالبہ کردیا کہ وزیراعظم پاکستان معافی مانگیں، بولے نواز شریف اپنے وزرا کوبرطرف کریں۔آزاد کشمیر حکومت کے وفاقی حکومت کے خلاف یوم سیاہ پرویز رشید کہتے ہیں کہ کوٹلی کا واقعہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے غیرذمے دارانہ بیانات کے باعث ہوا۔آزاد کشمیر میں دو روز پہلے پارٹی کارکن کے قتل پر ایک وزیر اعظم نے دوسرے وزیر اعظم سے معافی کا مطالبہ کردیا، آج احتجاج تھا، یوم سیاہ منایا گیا، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اپنے وزراء کو برطرف کریں اور کارکن کے قتل پر معافی مانگیں۔دو روز پہلے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوٹلی میں پیپلزپارٹی کے جلسے پر حملے اور کارکن کے قتل کو وفاقی حکومت کا آمرانہ اقدام کہا تھا تو پرویز رشید بولے تھے کہ جب بلاول کو حقائق کا پتہ چلے گا تو وہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے کان کھینچیں گے۔آج پرویز رشید بولے، چوہدری عبدالمجید نے توہین آ میز الفاظ استعمال کیے، ہم خورشید شاہ کو منصف بناتے ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیربھی ریکارڈ لے کر آجائیں۔جس کے جواب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے بھی ایک ٹی وی چینل میں خورشید شاہ کو منصف بنانے کی پیشکش قبول کرلی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرکرپشن کی ہے تو آپ احتساب بیورویا عدالتوں میں جائیں،ثابت کریں۔