اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نئے ڈی جی ایف آئی اے کی تقرری پر حکمران جماعت اور پیپلزپارٹی کے درمیان بیک ڈوررابطے اورمشاورت کے بعد نام پر ’’معاملات طے‘‘ کیے جانے کاانکشاف ،نئے ڈی جی کی تقرری پر دونوں جماعتوں میں اتفاق رائے، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے بھجوائے گئے ناموں کوبھی ایک طرف رکھتے ہوئے موجودہ اے آئی جی پنجاب نسیم الزمان کوچارج دینے کافیصلہ کیاجس پر چوہدری نثارعلی خان نے معاملات طے ہونے پر اپنی بھجوائی گئی سمری احتجاجا واپس منگوالی ہے اور قائم مقام ڈی جی ایف آئی اے عابد قادری کو تاحکم ثانی کام کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع نے بتایاہے کہ کرپشن الزامات میں اہم رہنماؤں کے خلاف زیر تفتیش مقدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی اور حکمران جماعت نے بیک دوڑ رابطوں کے تحت اے آئی جی پنجاب پولیس نسیم الزمان کو فورٹ قرار دینے پر وزارت داخلہ نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے ڈی جی ایف آئی اے کی سمری واپس منگوالی ہے ۔وزیراعظم سیکرٹریٹ میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی منظوری سے وزارت داخلہ کی طرف سے بھجوائی گئی سمری میں شامل ناموں کے بجائے لاہور کے ایک پولیس افسر کو عہدے پر تعینات کرنے کافیصلہ کرلیاہے جس کی اطلاع ملنے پر وزارت داخلہ نے سمری واپس منگوالی ہے اور قائم مقام ڈی جی ایف آئی اے عابد قادری کو تاحکم ثانی قائم مقام ڈی جی ایف آئی اے کام کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوائے گئے ناموں میں اقبال محمود کوفیورٹ قرار دیا تھا جو کہ اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے او ایس ڈی بنائے گئے ہیں جبکہ حکومت مبینہ طورپر طے شدہ معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے اے آئی جی آپریشن نسیم الزمان ڈی جی ایف آئی اے نامزدکردہ نام کو وزارت داخلہ نے مسترد کرتے ہوئے احتجاجاسمری واپس منگوالی ہے ۔ ایف آئی اے پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضاگیلانی ،وزیر خوراک نذر محمد گوندل کے بھائی ظفر اقبال گوندل ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ،اطلاعات ونشریات کے سابق وزیر قمرزمان کائرہ اور وفات پانے والے وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کے خلاف جاری کیسز میں تحقیقات پر ان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشات پائے جاتے ہیں تاہم مفاہمتی پالیسی کے تحت لیت ولعل سے کام کیاجارہاہے اور بیک دوڑ پالیسی کے تحت موجودہ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے اپنی پسند کی معتد ل شخصیت لانے کے لیے راضی ہوگئے ہیں ۔