واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکہ کی مختلف ریاستوں میں تازہ انڈوں کے لئے مرغیاں کرایہ پر لینے دینے کا سلسلہ تیزی سے عروج پر پہنچ گیا ہے اور ایک کمپنی کے گاہکوں کی تعداد صرف چند سالوں میں سینکڑوں سے لاکھوں تک پہنچ گئی ہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق مختلف ریاستوں میں کئی کمپنیوں نے مرغیاں کرایہ پر دینے کا کاروبار شروع کیا ہے جس میں چھ ماہ کے لئے مرغی دے کرسینکڑوں ڈالر کمائے جاتے ہیں جبکہ اس سے کم مدت کے لئے بھی پیکج موجود ہیں۔رپورٹس کے مطابق مرغیوں کا کرایہ پر لین دین شہری ،نیم شہری اور دیہاتی ہر قسم کے علاقوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے او رنئی نئی کمپنیاں اس کاروبار میں آ رہی ہیں کیونکہ وہ تازہ انڈے کھانا بے حد پسند کرتے ہیں۔ایک کمپنی کے نمائندے نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے 2007ء میں جب کام شروع کیا تھا تو ان کے گاہکوں کی تعداد صرف پچاس تھی جو آج بڑھ کر تین لاکھ پچیس ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں