کراچی (نیوزڈیسک) تیل کی قیمتوں کے بارے میں تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں، وہ ہوگیا جس کاکسی نے سوچا بھی نہ تھا،عالمی منڈی میں ایک دن میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکی خام تیل کی قیمت 29 ڈالر 44 سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ برنٹ خام تیل کی قیمت 33 ڈالر 36 سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے۔ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ سال 2016 میں خام تیل کی قیمتیں توقعات سے کم اور 37 ڈالر کے قریب رہنے کا امکان ہے اس لئے پاکستان کو تیل کی کم قیمتوں کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔واضع رہے کہ سال 2015 میں خام تیل کی قیمت 47 فیصد اور 2016 میں 27 فیصد گر گئی ہے۔