اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بہتر معاشی سرگرمیوں اور شرح سود میں کمی کے باعث رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 57 فیصداضافہ ہوااور ایک لاکھ 33 ہزار یونٹس فروخت ہوئے۔پاکستان آٹو موبائل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے جنوری 2016 ء4 کے دوران گاڑیوں کی فروخت ایک لاکھ 33 ہزار یونٹس رہی جبکہ گزشتہ مالی سال اس دوران 85 ہزار 135 یونٹس فروخت ہوئے۔جنوری 2016 ء4 کے دوران گاڑیوں کی فروخت 20 فیصد اضافے سے 21 ہزار 717 یونٹس رہی۔ فروخت میں نمایاں اضافے کی اہم وجہ شرح سود کا 42 سال کی کم ترین سطح پر ہونا ،بہتر معاشی ماحول اور پنجاب حکومت کی ٹیکسی سکیم ہے ۔