منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب نے ترکی میں جنگی طیارے اور فوج بھجوا دی، محکمہ دفاع

datetime 14  فروری‬‮  2016 |

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے محکمہ دفاع کے مشیر جنرل احمد عسیری نے شام میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے خلاف جنگ کے لیے ترکی میں لائے گئے اسلحہ اور فوجیوں سے متعلق اہم تفصیلات جاری کی ہیں۔ العربیہ سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے جنرل احمد عسیری کا کہنا تھا کہ ترکی کے انجیرلیک فوجی اڈے پر سعودی فوج اور جنگی سامان پہنچانے کا مقصد عالمی اتحاد سے ذرا مختلف انداز میں داعش کے ٹھکانوں اور مخصوص اہداف کو نشانہ بنا کرانہیں تباہ کرنا ہے۔ عرب خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب عالمی اتحاد کا حصہ ہونے کے ناطے داعش کی سرکوبی کے لیے ہرممکن کوششوں کا پابند ہے۔ سعودی عرب اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر شام میں داعش کے اہم ٹھکانوں بالخصوص الرقہ شہر میں تنظیم کے ’بیس کیمپ‘ کو نشانہ بنائے گا۔جنرل عسیری نے وضاحت کی کہ ترکی پہنچنے والی سعودی فوج میں بری فوجی دستے شامل نہیں ہیں۔ ابھی تک صرف جنگی طیارے اور فضائیہ کے جوان وہاں بھیجے گئے ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا سعودی عرب کی جانب سے داعش کے خلاف جنگ کے لیے سعوی عرب کی جانب سے فوج شمالی اوقیانوس کے فوجی اتحاد نیٹو کے برسلز میں ہونے والے اجلاس کی سفارشات کے تحت فوج ترکی بھیجی گئی ہے تو انہوں نے کہا کہ سعودی عرب داعش اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی اتحاد کا صف اول کا اتحادی ہے۔ اس لیے ہم شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری میں شدت لانے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں اور اسی ضرورت کے پیش نظر فوج ترکی پہنچائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے شام میں داعش کے خلاف کارروائی کی تیاریاں انفرادی نوعیت کی نہیں بلکہ یہ بین الاقوامی اتحاد کی مساعی کا حصہ ہیں جس میں سعودیہ اور ترکی دونوں پہلے ہی شامل ہیں۔جنرل عسیری سے پوچھا گیا کہ کیا برسلز میں نیٹو کیاجلاس کے دوران میں شام میں بری فوج اتارنے کی کوئی تجویز پیش کی گئی۔ نیز کیا سعودی عرب اور ترکی کی شام میں فضائی کارروائی بری فوج کی مداخلت کی راہ ہموار کرنے کیلیے ہے تو انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بات چیت کی گئی مگر اس کی تفصیلات بعد میں سامنے لائی جائیں گی۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…