بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

یمنی باغیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ ناکام

datetime 14  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (نیوز ڈیسک)سعودی فوج نے یمن میں مبینہ طور پر حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا اسکڈ میزائل جوابی کارروائی میں فضاء ہی میں تباہ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق پونے دس بجے یمن سے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط پر ایک اسکڈ میزائل داغا گیا مگر اسے بغیر کسی نقصان کے تباہ کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے فوج نے ایک ہفتہ پیشتر بھی یمن سے داغا گیا ایک اسکڈ میزائل فضاء4 میں تباہ کر دیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ یمن میں سرگرم حوثی شدت پسندوں کے پاس کم سے کم 300 اسکڈ میزایل ہیں۔ سعودی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل عسیری بھی اس کی تصدیق کر چکے ہیں۔ادھر یمن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایران نواز حوثی باغیوں اور منحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفاداروں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…