منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک کے بالائی علاقوںکی برفباری نےسردی کی لہر میں اضافہ کردیا

datetime 14  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کے باعث سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر شہریوں کا رش لگا ہوا ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بھی یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی بڑھتی جارہی ہے۔ ملک کے بالائی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ مری ، ایبٹ آباد ، ناران کاغان اور دیگر سیاحتی مراکز کے راستے برف ڈھکے ہوئے ہیں ،راستے دشوار ہونے کے باوجود پر سیاحوں کا رش لگا ہوا ہے ۔ منچلے نوجوان اور بچے برف کے گولے بنا کر ایک دوسرے پر پھینک کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے آج بھی جاری ہے ۔جلانے کی لکڑیاں اور ایل پی جی گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،گلگت اور گردنواح میں موسم آبر آلود ہے۔ گلیات میں متعد د رابطہ سڑکیں اب تک بند ہیں، مانسہرہ میں بھی موسم بادستور سرد ہے۔ چمن پشین زیارت سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سائبیرین ہوائیں چلنی شروع ہو گئیں ہیں۔ادھر سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی بتدریج سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے-



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…