اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دفتر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی پر بھارت کے ردعمل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ دفاعی سامان درآمد کرنے والا ملک ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی پر بھارتی ردعمل پر سخت افسوس ہوا ہے ،پاکستان کسی بھی ملک کیلئے جارحانہ رویہ نہیں رکھتا ہے،تاہم اپنے دفاع سے غافل نہیں ہوسکتا ہے،بھارت دنیا میں سب سے زیادہ دفاعی سامان درآمد کرنے والا ملک ہے۔