بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی خاتون کی دیدہ دلیری اور چالاکی، پولیس بھی چکرا کر رہ گئی

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ، بالی ووڈ لالی ووڈ کی فلمیں کیا عام ہوئیں لوگوں نے جرائم کے نئے نئے طریقے اپنا لئیے۔ایسا ہی کچھ سعودی عرب کی ایک خاتون کی تلاشی لینے پر سامنے آیا ۔
سعودی عرب جیسے ملک میں کسی کے پاس شراب کی ایک بوتل برآمد ہوجانے پر بھی کھلبلی مچ جاتی ہے لیکن ایک سعودی خاتون کی دیدہ دلیری دیکھئے کہ وہ ایک، دو نہیں بلکہ ڈیڑھ ہزار شراب کی بوتلیں لے کر بے فکری کے ساتھ سڑک پر رواں دواں تھی۔ ایک نجی اخبار کے مطابق یہ خاتون شراب کی بڑی مقدار لے کر بحرین سے سعودی عرب میں داخل ہوئی تھی، اور سمگلنگ کا ایسا منفرد طریقہ اختیار کیا تھا کہ سیکیورٹی اہلکار بھی چکرا کر رہ گئے۔ خاتون ایک گاڑی میں سوار تھی جس کے پیچھے ایک 24فٹ لمبی کشتی باندھی گئی تھی۔ اہلکاروں نے جب کشتی کا سکین کیا تو پتہ چلا کہ اس کے پیندے میں شراب کی بوتلیں موجود تھیں۔ کہانی کا اصل حیران کن باب اس وقت شروع ہوا جب بوتلیں نکالی جانے لگیں۔ خاتون کی کشتی میں بوتلوں کو تہہ در تہہ چھپایا گیا تھا، اور ایک کے بعد ایک ڈبہ برآمد ہوتا گیا، حتٰی کہ ان کی گنتی 1504پر جا کر رکی۔ سمگلر خاتون کو کنگ فہد کازوے پر گرفتار کیا گیا، جو بحرین اور سعودی عرب کو ملاتی ہے۔ 25 کلومیٹر پر مشتمل اس سڑک کا افتتاح 1986ء میں کیا گیا اور اسے روزانہ ہزاروں افراد دونوں ممالک کے درمیان آمدورفت کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…