میلبورن(نیوز ڈیسک) آسٹریلوی ارب پتی نے ٹائٹینک بحری جہاز کے حادثے کے 106 سال بعد ٹائٹینک ٹو جہاز بنانے کا اعلان کیا ہے جو عین اسی جہاز کی طرح ہوگا۔آسٹریلوی شہری کلائیو پامر نے اس منصوبے پر 2012 سے کام شروع کیا ہے جو 2018 میں مکمل ہوجائیگا اور پھر اسے سمندر میں اتارا جائے گا۔ ٹائٹینک کی نقل کا یہ جہاز اپنے پہلے سفر میں مشرقی چین کے علاقے جیانگسو سے دبئی تک پہنچے گا۔ جہاز تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق اس بحری جہاز میں باہر نکلنے کے مؤثر طریقے مثلاً سیٹلائٹ کنٹرول، ریڈار اور ڈیجیٹل نیوی گیشن نظام موجود ہوگا اور جہاز میں حادثے کے بعد فرار ہونے کیلئے لائف بوٹس میں 2700 افراد بیٹھنے کی گنجائش ہے ٗاس میں کل 2435 مسافر سوار ہوں گے۔ اس کے برعکس پرانے ٹائٹینک میں مسافروں کی گنجائش 2223 تھی ٗلائف بوٹس صرف 1178 مسافر کو سنبھال سکتی تھیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں