جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

بجرنگ دل کا ویلنٹائن ڈے پرپکڑے جانیوالے جوڑوں کی فوری شادی کرانے کااعلان

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانچی (نیوزڈیسک) بھارت کی شدت پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل نے ویلنٹائن ڈے پر پکڑے جانے والے جوڑوں کی اسی وقت شادی کرانے کا اعلان کردیا جس کے باقاعدہ انتظامات بھی کرلیے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو تنظیم بجرنگ دل نے اعلان کیا ہے کہ ویلنٹائن ڈے پر پکڑے جانے والے جوڑوں کی اسی وقت شادی کروا دی جائے گی اور اس کے لیے باقاعدہ انتظامات بھی کر لیے گئے ہیں۔ریاست جھاڑکنڈ میں بجرنگ دل کے عہدیداروں نے ایک اجلاس کے بعد اس بات کا باقاعدہ اعلان کیا۔ بجرنگ دل نے اس حوالے سے باقاعدہ 10 ٹیمیں تیار کی ہیں، جو ویلنٹائن ڈے منانے والے جوڑوں کو پکڑیں گی۔ویشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے یوتھ ونگ بجرنگ دل نے یہ ‘منصوبہ بندی’ تنظیم کے دفتر میں ایک اجلاس کے دوران کی۔بجرنگ دل کے رام گڑھ کے کو آرڈینیٹر دیپک مشہرا کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ایک منڈپ (شادی کا مرکز) تیار کر لیا گیا ہے، جہاں ویلنٹائن ڈے پر پکڑے جانے والے جوڑوں کی شادی کروائی جائے گی، کیونکہ اس جگہ ہون کنڈ (مقدس آگ) سمیت شادی کے تمام انتظامات مکمل ہوں گے۔ویلنٹائن پر جوڑوں کو پکڑنے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 10 ٹیمیں تیار کی گئیں جو 10،10 نوجوانوں پر مشتمل ہوں گی، یہ ٹیمیں پارکوں اور ہوٹلوں سمیت دیگر مقامات پر موجود ہوں گی۔دیپک مشہرا نے کہا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ویلنٹائن ایک بے ہودہ تہوار ہے اس لیے جو بھی جوڑا اسے مناتے ہوئے پکڑا گیا ان کی شادی کروا دی جائے گی کیونکہ اس کے ذریعے بھارتی ثقافت ک

ویڈیو کیلئےکلک کریں

و متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔بھارت کی شدت پسند ہندو تنظیموں شیو سینا اور بجرنگ دل نے قبل ازیں یہ اعلان کیا تھا کہ رواں برس ویلنٹائن ڈے پر کسی بھی قسم کا احتجاج نہیں کیا جائے گا جبکہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ نوجوانوں کو ہراساں بھی نہیں کیا جائے گا۔ویشوا ہندو پریشد کے سینیئر رہنماء مری تنجے سنگھ کا کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے پر نوجوانوں کو روکنے اور شادی کروانے کا اعلان مقامی سطح کے رہنماؤں کا ذاتی فیصلہ ہے جبکہ ہم بیہودہ تقریبات کے اخلاقی طور پر مخالف ہیں تاہم رواں برس ہم نے کسی بھی احتجاج کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…