واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکہ کی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ شام میں داعش کے جنگجوؤں نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جان برینن نے کہا کہ ایسے کئی واقعات ہوئے ہیں جب اس شدت پسند گروہ نے ’’میدان جنگ میں کیمائی ہتھیار‘‘ استعمال کیے۔برینن نے بتایا کہ داعش قلیل مقدار میں کلورین اور مسٹرڈ گیس بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ممکن ہے کہ داعش مغربی ممالک کو کیمیائی مادے بیچنے کے بارے میں سوچ رہی ہے اور ’’اس کا ہمیشہ امکان رہے گا۔‘‘کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم نے 2013 میں دمشق کے قریب ہونے والے سارن کیمیائی مادے کے حملے کے بعد شامی حکومت کے پاس موجود کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کی نگرانی کی تھی۔ عالمی برادری نے اس حملے کا الزام صدر بشارالاسد کی حکومت پر عائد کیا تھا ٗکیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم نے خبردار کیا ہے شام میں ممنوعہ کیمیائی جنگ اس واقعے کے بعد بھی جاری ہے اور اس میں شام کی جنگ کے اکثر فریقین شامل ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
گرمیوں کی طویل چھٹیوں پر نجی سکولز کے اعتراضات، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
تبو نے بالی ووڈ کی خوفناک حقیقت بے نقاب کردی
-
بھارت اور یو اے ای کے بڑے معاہدے سامنے آگئے
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
آئی سٹل لو یو
-
سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، تحقیقات کا اعلان
-
نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا
-
انمول پنکی کا ذاتی فلیٹ کہاں اور اس کی مالیت کتنی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
لاہورمیں 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے
-
دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے پاکستان کے 3 بڑے شہروں کیلئے پروازیں معطل کر دیں



















































