پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

قواعد کے برعکس کام کرنیوالی چارٹرڈ یونیورسٹیز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے قواعد و ضوابط کے برعکس کام کرنیوالی ایک درجن سے زائد چارٹرڈ (نجی) یونیورسٹیز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر ایچ ای سی ملک بھر کی تمام (نجی) چارٹرڈ یونیورسٹیزکی ازسرنو انسپکشن کر رہی ہے جس کا مقصد کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔ اس ضمن میں انکشاف ہوا ہے کہ متعدد چارٹرڈ یونیورسٹیاں جن میں صوبائی دارالحکومت کی بعض یونیورسٹیز بھی شامل ہیں، جہاں ایچ ای سی کے مقررکردہ قواعدوضوابط کے برعکس کام جاری ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایچ ای سی کے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ناقص سہولیات رکھنے والی چارٹرڈ یونیورسٹیز کو مزید داخلوں سے روکا جائے گا جبکہ حد سے گزر جانے والی چارٹرڈ یونیورسٹیز کے این او سی منسوخ بھی کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ اس ضمن میں ایچ ای سی رپورٹ مرتب کر رہی ہے جس میں چارٹرڈ یونیورسٹیز میں پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی کی جائے گی اور ان کیخلاف طے شدہ ایکشن کے احامات جاری کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…