منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

داعش کے ہاتھ خطرناک ہتھیار لگ گیا،سی آئی اے کے انکشاف نے کھلبلی مچادی

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کے مرکزی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن نے کہا ہے کہ داعش کے جنگجو کیمیائی ہتھیار استعمال کرچکے ہیں اور وہ تھوڑی مقدار میں کلورین اور مسٹرڈ گیس تیار کرنے کی صلاحیت سے بہرہ ور ہیں۔سی آئی اے کے سربراہ نے یہ انکشاف امریکی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کیا ،انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس داعش کے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے متعدد شواہد موجود ہیں۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ داعش گروپ ہتھیاروں کے لیے مسٹرڈ یا کلورین گیس کی تھوڑی مقدار تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایسی رپورٹس ہیں کہ وہ ان کو استعمال کرسکتے ہیں۔جان برینن نے خبردار کیا کہ داعش مالیاتی فوائد کے لیے ان ہتھیاروں کو مغرب کو برآمد کرسکتے ہیں۔میرے خیال میں اس طرح کے امکانات ہمیشہ رہتے ہیں،اس لیے یہ ضروری ہے کہ اشیاءکی نقل وحمل کے مختلف روٹس کو بند کیا جائے اور اسمگلنگ کے راستوں کو بند کیا جائے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا برسرزمین کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے اور لیبیارٹریوں کی تلاش کے لیے امریکا کے اثاثے موجود ہیں تو مسٹر برینن نے اس کے جواب میں کہا کہ راق اور شام میں داعش کی بیخ کنی اور اس کے بارے میں جان کاری کے لیے امریکی انٹیلی جنس پوری طرح فعال ہے۔جان برینن کے اس انٹرویو سے دو روز قبل ہی امریکا کی نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ جیمز کلیپر نے کانگریس کی ایک کمیٹی کے روبرو بیان دیتے ہوئے داعش کے بارے میں اسی قسم کے خیالات کا اظہار کیا تھا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…