پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

شام میں زمینی کارروائی،سعودی عرب نے آخری اعلان بھی کردیا

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی وزیر دفاع کے مشیر اور اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ سعودی عرب شام میں بری کارروائی سے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کرے گا، جونہی اتحاد اس سے متعلق فیصلہ کرے گا شام میں زمینی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر دفاع کے مشیر بریگیڈئر جنرل احمد عسیری کا ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بری کارروائی سے متعلق اعلان پر نظر ثانی نہیں کی جائے گی، جونہی اتحاد اس سے متعلق فیصلہ کرے گا توشام میں زمینی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔اس سے پہلے عسیری بیان دے چکے تھے کہ ایسا فیصلہ اگلے ہفتے برسلز میں نیٹو کی سمٹ میں کیا جا سکتا ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین نے سعودی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کئی ہزار فوجی شام بھجوا سکتا ہے۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے منگل کے روز بیان دیا تھا کہ ممکن ہے سعودی عرب امریکہ کی سربراہی میں دہشت گرد گروہ “داعش” کے خلاف لڑائی کے لیے بنائے گئے اتحاد کے تحت اپنی فوج شام بھیج دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…