منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پہلی بار ترکی کے دورے پرمسجد میں بلند ہونے والی اذان غیر مسلم کے دِل پر اثر کرگئی

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(نیوز ڈیسک) دائرہ اسلام میں دخل ہونے والے ایک اسکاچ نومسلم نے کہا ہے کہ میں نے اسلام قبول کرنے سے قبل پوری زندگی میں کسی مسلمان سے ملاقات نہیں کی۔میں پہلی بار ترکی میں سیاحتی دورے کے دوران ایک مسجد میں بلند ہونے والی اذان سے متاثر ہوا جس کے بعد اسلام کا مطالعہ شروع کردیا۔ گہرے مطالعے نے مجھے نہ صرف اسلام کے قریب کر دیا بلکہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی راہ ہموار کی۔عرب ٹی وی کے مطابق اسکاچ نو مسلم آلن رونی نے بتایاکہ میں نے زندگی بھرکبھی اسلام قبول کرنے کے بارے میں نہیں سوچا اور نہ کبھی کسی مسلمان سے میری ملاقات ہوئی۔ میں ترکی میں چھٹیاں گذارنے آیا اور وہاں میں نے مسجد سے بلند ہونے والی اذان کی آواز سنی۔ اذان کی آواز میں اتنی کشش تھی کہ اس نے مجھے اسلام کے بارے میں مطالعے پر مجبورجس کے بعد میں نے ڈیڑھ سال تک مسلسل اسلام کا مطالعہ کیا۔یہاں تک کہ مجھ پراپنی حقیقت واضح ہوگئی۔میں ترکی سے اسکاٹ لینڈ کے شہر اینفرینس پہنچتے ہی ایک مقامی کتب خانے گیا اور قرآن کریم کا انگریزی ترجمے پر مشتمل قرآن کا نسخہ خریدا۔ واپسی کے سفر کے دوران میں اللہ سے اپنی منزل کے بارے میں مدد کی دعائیں کرتا رہا۔ نے بہت غور وخوض کیا۔ قرآن پاک میرے لیے ایک جھٹکا ثابت ہوا۔ میں نے قرآن کا مطالعہ کیا اس نے میری آنکھیں کھول دیں، کیونکہ قرآن کریم میں نفس انسانی کے بارے میں گراں بہا معلومات تھیں اورایسے ایسے رازوں سے پرداہ اٹھایا گیا ہے جن کے بارے میں حضرت انسان حیران رہ جاتا ہے۔ قرآن کا مطالعہ کرتے ہوئے میرے اندر تبدیلی پیدا ہونا شروع ہوگئی۔ میں نے قرآن کریم کو تین بار مکمل پڑھا اور ہر بار میں پہلے کی نسبت زیادہ آگاہی حاصل کرتا گیا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…