اسلا م آبا د(نیوز ڈیسک) چین نے واضح کر دیا ہے کہ ہم پاکستان میں روٹ بنانا چاہتے ہیں اور جو پاکستان کی مرضی سے بنے گا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل سے انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی چین کے سفیر سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ پاکستان میں روٹ بنانا چاہتے ہیں جو پاکستان کی مرضی سے بنے گا۔ ا س موقع پر عمران خان نے کہاکہ چین کے سفیر سے ملاقات کے دوران مجھے یہ تاثر ملا کہ شروع میں نواز شریف نے یا جو پچھلے سال آل پارٹیز کانفرنس میں روٹ بتایا تھا مجھے لگ رہا ہے کہ وہ نہیں بنے گا ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے افسوس ہو رہا ہے کہ اتنا بڑا پراجیکٹ جو پاکستان کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا سکتا ہے کو ٹھیک طرح سے ہینڈل نہیں کیاگیا ۔اس میں بہت مسائل پیدا ہوں گے چھوٹے صوبے شور مچائیں گے جس سے فیڈریشن کمزور ہو گی۔