جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

داعش کے پاس کیمیائی ہتھیار ہیں‘سی آئی اے

datetime 12  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکہ کی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ شام میں داعش کے جنگجوو¿ں نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیں۔جان برینن نے کہا کہ ایسے کئی واقعات ہوئے ہیں جب اس شدت پسند گروہ نے ”میدان جنگ میں کیمائی ہتھیار“ استعمال کیے۔ان کے اس بیان کے اقتباسات ایک ٹیلی وڑن پروگرام ’60 منٹ‘ میں دکھائے گئے۔ جان برینن کا مکمل انٹرویو اتوار کو ’سی بی ایس‘ چینل پر دکھایا جائے گا۔برینن نے بتایا کہ داعش قلیل مقدار میں کلورین اور مسٹرڈ گیس بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے کہ داعش مغربی ممالک کو کیمیائی مادے بیچنے کے بارے میں سوچ رہی ہے اور ان کے بقول ”اس کا ہمیشہ امکان رہے گا۔“کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم نے 2013 میں دمشق کے قریب ہونے والے سارن کیمیائی مادے کے حملے کے بعد شامی حکومت کے پاس موجود کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کی نگرانی کی تھی۔ عالمی برادری نے اس حملے کا الزام صدر بشارالاسد کی حکومت پر عائد کیا تھا۔کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم نے خبردار کیا ہے شام میں ممنوعہ کیمیائی جنگ اس واقعے کے بعد بھی جاری ہے اور اس میں شام کی جنگ کے اکثر فریقین شامل ہیں



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…