لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ نے کالعدم حزب التحریرسے متعلق پاکستان سے تعاون مانگ لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ نے درخواست کی ہے کہ کالعدم حزب التحریر کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کیے جائیں۔برطانیہ نے پاکستان سے وزارت داخلہ کے اعلیٰ سطح کے رابطوں کے دوران تعاون کی درخواست کی۔ حزب التحریر پاکستان میں کالعدم قرار دی جاچکی ہے ¾ برطانیہ میں آزادی سے کام کررہی ہے۔برطانیہ حزب التحریرکو کالعدم قرار دینے کے لیے ثبوت حاصل کرنے کا خواہش مند ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ سے تعاون کرنے کا حتمی فیصلہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کریں گے ۔