منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

ہمارا تیل ذخیرہ کریں اور بد لے میں دوتہائی مفت حاصل کریں،متحدہ عرب امارات کی بھارت کو ناقابل یقین پیشکش

datetime 12  فروری‬‮  2016 |

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے بھارت کو پیشکش کی ہے کہ تیل ذخیرہ کرنے کے بد لے دوتہائی مفت حاصل کریں جبکہ متحدہ عرب امارات کی نیشنل آئل کمپنی ’ایڈناک‘ نے بھارت میں خام تیل ذخیرہ کرنے اور ددتہائی تیل دینے پر آمادگی ظاہرکردی۔بھارتی اخبار’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق بھارت اپنی خام تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 79فیصددرآمدات پر انحصار کرتاہے اور اب آندھراپردیش،منگلور اور کرناٹکا میں زیرزمین سٹور بنانے جارہاہے جہاں 50لاکھ 33ہزارٹن سے زائد خام تیل ذخیرہ کیاجاسکے گا تاکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤاور سپلائی کے مسائل سے بچاجاسکے۔وزیرپٹرولیم دھرمیندر نے کہاکہ ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی ’ایڈناک‘منگلور میں تیل ذخیرہ کرنے پر دلچسپی لے رہی ہے جہاں وہ 75ہزار ٹن تیل ذخیرہ کرناچاہتے ہیں اور کمپنی یہ تیل کی تجارت کے لیے ویئرہاؤس کے طورپریہ سہولت استعمال کرناچاہتی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیرتوانائی سہیل محمد المزروئی کیساتھ ملاقات کے بعد پرادھان کاکہناتھاکہ کمپنی کی طرف سے منگلور میں تیل ذخیرہ کیے جانے سے قبل ٹیکس معاملات قبل غور ہیں تاہم کرناٹکاکی کانگریس حکومت تاحال اس معاملے پر متفق نہیں ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق عرب امارات نے بھارت میں 75بلین ڈالر سرمایہ کاری کا بھی عزم کررکھاہے جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیرکاکہناتھاکہ سرمایہ کاری کیلئے بھارت کو آئل ریفائنری پراجیکٹس، پیٹروکیمیکل پلانز، پائپ لائنز اور ایل این جی ٹرمینلز کی تجویز دی ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اماراتی کمپنی کے علاوہ کویت پٹرولیم کارپوریشن بھی بھارت کے پہلے سٹریٹجک سٹوریج کا ایک حصہ حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…