میونخ: (نیوزڈیسک)شام کے بحران پر ہونے والے مذاکرات کے بعد عالمی طاقتیں جنگ زدہ ملک میں کارروائیاں روکنے کے لئے متفق ہو گئی ہیں۔جرمنی کے شہر میونخ میں شام کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے بعد اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ہمراہ پریس بریفنگ کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں نے شام میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے تاہم جنگ بندی کا اطلاق داعش اور النصرہ فرنٹ کے لئے نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت ابھی صرف تحریری طور پر موجود ہے، اصل امتحان تو اس وقت شروع ہو گا جب تمام فریقین اس پر عمل درآمد کریں۔جان کیری کا کہنا تھا کہ 17 ملکی بین الاقوامی سیرین سپورٹ گروپ نے امریکا اور روس کی سربراہی میں لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت شام کے شورش زدہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا، امداد کی فراہمی کا دائرہ شورش زدہ علاقوں سے شروع پورے ملک تک پھیلایا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی امداد کی فراہمی کا نگرانی کرے گی اور اس پر پیش رفت کی رپورٹ بھی پیش کرے گی۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شام میں انسانی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے جسے روکنے کے لیے فوری طور پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے مسئلے پر جینیوا میں امن مذاکرات دوبارہ سے شروع کئے جائیں گے، مذاکرات 25 فروری سے شروع ہوں گے لیکن اس میں فریقین کی براہ راست ملاقات نہں ہو گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزم کوگی بٹ کا مبینہ وائس نوٹ سامنے آگیا



















































