منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں’ پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں کشمیر ی رہنماافضل گورو اور مقبول بٹ کی پھانسی کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران’’ پاکستان زندہ آباد‘‘ کے نعرے لگ گئے ،یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء کے خلاف تادیبی کاروائی کاحکم دیدیاجبکہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ،سمرتی ایرانی اور دہلی پولیس کمشنر سے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث طلباء کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے کیمپس میں کشمیر ی رہنماافضل گروو اور مقبول بٹ کی پھانسی کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر کیمپس میں ہر جگہ افضل گورو اور مقبول بٹ کے عدالتی قتل کے خلاف پوسٹر چسپاں کیے گئے تھے ۔تقریب کے دوران ’’پاکستان زندہ باد ‘‘ بھی لگ گئے ۔یونیورسٹی انتظامیہ نے افضل گورو کی پھانسی کے خلاف تقریب پر پابندی کے باوجود کیمپس میں تقریبمنعقد کرنے پر طلباء کے خلاف تادیبی کاروائی کا حکم دیدیا ہے ۔ادھر ایسٹ دہلی کے ایم پی اور بی جے پی کے قومی سیکرٹری مہیش گرری نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ،سمرتی ایرانی اور دہلی پولیس چیف کمشنر کو کو خط سے تقریب منعقد کرنے والے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے طلباء کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔مہیش گرری نے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ واقعے کے ذمہ دار طلباء کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جائے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…