منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر آپ نے استعمال شدہ موبائل فون خریدنا ہے تو یہ سات باتیں ضرور یاد رکھیں

datetime 21  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)موجودہ دور سمارٹ فونز کادورہے ، سمارٹ فونزاگر چہ مہنگے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی مانگ میں بتدریج اضافہ ہورہاہے۔اگر آپ استعمال شدہ سمارٹ فونز خریدنے کے خواہشمند ہیں تو یہ 7رہنمائی باتیں ذہن نشین کرلیں۔
بل ،بکس اور دوسری اسسریز کے بغیر مت لیں
بل کا مطالبہ کرنے سے نہ صرف آپ چوری شدہ سمارٹ فون خریدنے سے محفوظ رہیںگے بلکہ آپ کو دوبارہ بیچنے یااس کا متبادل کوئی دوسرا فون خریدنے میں بھی آسانی رہے گی۔اضافی ویریفکیشن کیلئے بکس پرفون کا آئی ایم ای آئی نمبر بھی درج ہوگا۔اسسریز ساتھ لینے سے آپ بار بار دکان کے چکر لگانے کے سر درد سے بھی بچ جائیں گے۔
کم ازکم 2جی بی ریم
دو جی بی ریم والے فونز 18ہزار روپے تک بھی بآسانی دستیاب ہیں۔تو یہ ضروری ہے کہ جو فون آپ خریدنے جارہے ہیں اس کی ریم کم ازکم 2جی بی ضرور ہونی چاہیے۔اس کے علاوہ پروسیسر بھی چیک کرلیں۔
چوری کا تو نہیں ؟
بسا اوقات دکاندار چوری شدہ فون بیچنے کے چکروں میں ہوتے ہیں۔اگر آپ کو اس کے چوری شدہ ہونے کا خدشہ ہے تو دکاندار سے سمارٹ فون کا بکس بھی ضرور مانگ لیں کیونکہ چوری شدہ فون کیساتھ بکس ہونے کا بہت کم احتمال ہوتاہے۔اگر بکس بھی نہیں ہے تو *#06#ڈائیل کرکے اس کا آئی ایم ای آئی نمبر چیک کرلیں۔آئی ایم ای آئی نمبر ویب سائٹ www.imeidetective.comسے بھی چیک کرسکتے ہیں۔اگر ڈیوائس چوری کرلی گئی ہے اور مالک نے آئی ایم ای آئی نمبر ٹریک کرنے کیلئے ڈال دیاہے تو آپ اس طرح چوری شدہ فون خریدنے سے محفوظ رہیںگے اور اس طرح مالک کو بھی اس کا فون واپس کرنے میں اس کی مدد کرسکتے ہیں۔
ہارڈویئر چیک کرلیں
سمارٹ فون پر کی باڈی بھی اچھی طرح چیک کرلیں۔اس کے علاوہ لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کیساتھ لگا یہ بھی چیک کرلیں کہ آیا یہ چارج بھی کررہاہے یانہیں۔اس کے علاوہ نیٹ ورک اپنا سم کارڈ ڈال کر چیک کرلیں۔اس کا انٹر نیٹ چیک کرلیں۔ چند ایپس ڈاﺅن لوڈ کرلیں ،اس کا کیمرہ چیک کرنے کیلئے چند تصاویر لیں۔
محفوظ طریقے سے ادائیگی کریں
ای بے کی طرح دوسری ویب سائٹس کی ادائیگی کا طریقہ کار پے پال کے ذریعے ہے۔ اس طرح اگر آپ کسی وجہ سے فون واپس بھی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو رقم واپس مل جائے گی۔
فیس بک کے ذریعے خریدنے کی کوشش کریں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اشیاء کی خرید وفروخت کا سب سے بہترین مرکز ہے۔فیس بک کے ذریعے آپ بیچنے والے کی پروفائل بھی چیک کرسکتے ہیں (کم ازکم کسی حد تک )۔اس کے علاوہ ان کے گروپ کی سرگرمیوں کوبھی چیک کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ بھی چیک کرسکتے ہیں کہ دوسرے گاہک کیا بولی دے ہیں۔
وارنٹی چیک کرلیں
بسا اوقات مشتری (خریدار)ہینڈ سیٹ خریدنے کے فوری بعد اپ گریڈ کرلیتے ہیں ،بعض اوقات ایک ماہ کے اندر۔اس کا مقصد یہ ہے کہ آفیشل وارنٹی ابھی ان ہینڈ سیٹس پر لاگو ہے۔اس لیے ہمیشہ فون ان سے خریدیں جو اس کی کم ازکم کچھ وارنٹی ضرور دیں۔خراب فون خریدکر پیسے ضائع کرنے سے بہتر ہے کہ رقم میں مزید اضافہ کرکے نیا فون خرید لیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…