منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنوں میں امیر ہونا ہے ؟ ، ویزہ لیں اور یہ کام شروع کر دیں

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک)دنوں بلکہ منٹوں اور سیکنڈز میں امیر ہونے کے خواہشمند بے تحاشا ہیں ۔ اس عالمی قسم کی خواہش اگر آپ کو بھی ہے تو سعودی عرب میں جا کر کاسمیٹکس کا کاروبار شروع کر لیں کیونکہ ایک رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک ودیگر تمام عرب دنیا کی نسبت سعودی عرب میں خواتین میک اپ کے سامان کی خریداری پر کہیں زیادہ رقوم خرچ کرتی ہیں، اور یہ رجحان آنے والے سالوں میں بھی جاری رہے گا۔
حال ہی میں سعودی محکمہ کسٹمز کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال 2ارب30کروڑ ریال (تقریباً 64ارب 19کروڑ روپے) کی کاسمیٹکس اشیاء درآمد کی گئی ہیں۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ کسٹمز کے ترجمان عیسیٰ العیسیٰ کا کہنا تھا کہ ’’گزشتہ سال جو میک اپ کا سامان درآمد کیا گیا اس کا وزن تقریباً 4کروڑ46لاکھ کلوگرام تھا۔ ‘‘ایک میگزین کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی کاسمیٹکس کی مارکیٹ کی مالیت 60ارب ریال (تقریباًساڑھے 16کھرب روپے) ہے اور اس میں سالانہ 11فیصد کے تناسب سے اضافے کی پیش گوئی بھی کی جا رہی ہے۔ میگزین نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ سعودی عرب میں اگلے 5سالوں میں کاسمیٹک سرجری کلینکس کی تعداد میں 10گنا اضافہ ہو جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’’کاسمیٹکس کی عالمی مارکیٹ میں مشرق وسطیٰ کے ممالک کا حصہ 20فیصد ہے جبکہ اس حصے داری میں سعودی عرب مشرق وسطیٰ کے دیگر تمام ممالک میں سرفہرست ہے۔ سعودی عرب اور دیگر گلف ممالک میں پرفیومز اور بالوں کی نگہداشت کی مصنوعات کی مانگ میں خاصا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یونیورسٹی آف طائف کے شعبہ ایڈمنسٹریٹو اینڈ فنانشل سائنسنزکے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیم بجاجہ کا کہنا تھا کہ ’’کاسمیٹکس کے حوالے سے سعودی عرب کی مارکیٹ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے بڑی ہے اور یہاں لوگ لگڑری مصنوعات کی خریداری کو ترجیح دیتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’سعودی عرب میں خواتین اوسطاً 15ہزار ریال (تقریباً4لاکھ 18ہزار وپے) سالانہ کاسمیٹکس پر خرچ کرتی ہیں۔ کسی بھی سعودی فیملی کے بجٹ میں زیادہ حصہ خواتین کے میک اپ کا ہوتا ہے۔ ‘‘ ڈاکٹر سلیم نے مزید بتایا کہ ’’مالی طور پر خودمختار خواتین اپنی آمدنی کا 70سے 80فیصد تک کاسمیٹکس پر خرچ کرتی ہیں۔ تو خواتین بس سلامت رہیں ، انکا یہ شوق تو کبھی نہ ختم ہونے والاہے ۔،



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…