اسلام آباد (نیوز ڈیسک ڈیسک) وقت جیسے جیسے گزرتا جا رہا ہے ، دنیا اسی تیزی سے تیسری جنگ کی طرف اپنے قدم بڑھاتی جا رہی ہے۔روز ہی کوئی نہ کوئی ملک جنگ کے میدان میں قدم جما کر دوسروں کو زبردستی اس میں دھکیلنے کی کوشش کرتا ہے ۔ نئی خبر کیمطابق سعودی عرب، ترکی کے ساتھ مل کر شام میں زمینی افواج اتارنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس کے بعد دنیا پر تیسری عالمی جنگ کا سایہ گھنا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب روس کو بشارالاسد کی حمایت سے باز رکھنے اور شامی حکومت کی باغی طاقتوں کو زندہ رکھنے کی آخری کوشش کے طور پر زمینی فوج شام میں اتارنا چاہتا ہے۔ آئرلینڈ کے اخبار ’’آئرش ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمالی صوبے الیپو(Aleppo) میں شامی حکومت کے مخالف باغی خاصے طاقتور تھے لیکن روس کی مداخلت کی باعث ان کی کمرٹوٹ گئی ہے۔الیپو شہر شام کا کاروباری مرکز تھا، اس وقت یہ ایک شہر باقی رہ گیا ہے جس پر شامی حکومت کے مخالف باغیوں کا قبضہ ہے اور یہاں ان کی طاقت کسی حد تک باقی ہے، باقی تمام شہر ان کے قبضے سے چھڑوائے جا چکے ہیں۔یہ شہر ترکی کے بارڈر پر واقع ہے اور ان باغیوں کے لیے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔گزشتہ ہفتے بشارالاسد کی فوج اور ایران کے حمایت یافتہ شیعہ جنگجوؤں نے اس سرحدی علاقے میں پیش قدمی کی تھی اور روس فوج کے جنگی طیاروں نے فضاء4 سے بمباری کرکے شامی فوج اور ان جنگجوؤں کا تحفظ کیا اور پیش قدمی میں مدد دی تھی۔ اس پیش قدمی کے نتیجے میں اس علاقے سے ہزاروں شامی باشندوں کو گھر بار چھوڑ کر ہجرت کرنی پڑی جس سے شام میں جاری انسانی بحران مزید شدید ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق مغربی اتحادی ممالک سعودی عرب کے زمینی فوج شام میں اتارنے کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ سعودی عرب کے روس اور بشارالاسد کے مخالفین کی حمایت میں زمینی فوج شام میں اتارنے سے خوفناک جنگ کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جائے گا۔فنانشل ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے کہ’’ اعلیٰ سعودی حکام ترک عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں اور شام میں زمینی فوج بھیجنے کے آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی طرف سے شام میں فوج اتارنے کے ارادے سامنے آ رہے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی زمینی فوج داعش کے خلاف لڑنے کے لیے شام بھیج رہے ہیں اور یہ فوج امریکی اتحاد کے تحت لڑائی میں حصہ لے گی۔
تیسری عالمی جنگ کا آغاز،فوجیں ایک دوسرے کہ سامنے میدان میں اتر آئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
گرمیوں کی طویل چھٹیوں پر نجی سکولز کے اعتراضات، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
تبو نے بالی ووڈ کی خوفناک حقیقت بے نقاب کردی
-
بھارت اور یو اے ای کے بڑے معاہدے سامنے آگئے
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
آئی سٹل لو یو
-
سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، تحقیقات کا اعلان
-
نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا
-
انمول پنکی کا ذاتی فلیٹ کہاں اور اس کی مالیت کتنی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
لاہورمیں 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے
-
دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے پاکستان کے 3 بڑے شہروں کیلئے پروازیں معطل کر دیں



















































