اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دہشت گردحملوں کا ممکنہ خطرہ اور مجموعی طورپر سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے میڈیا ہاؤسز کو سیکورٹی کی مد میں ایف سی اہلکار تعینات کرنے کی پیشکش کردی ہے ۔ ہر میڈیا ہاؤس کی چھت پر مسلح ایف سی اہلکار تعینات کریں گے جو مشین گن سے لیس ہونگے۔میڈیا ہاؤسز میں سیکورٹی کے پیش نظر ایف سی اہلکاروں کی تعیناتی ریٹائرڈ اور وی آئی پی پروٹوکول سے واپس بلائے گئے ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی واپسی کے بعد اس بات کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ طے شدہ پروگرام کے تحت میڈیا ہاؤسز مین گیٹ کے باہر اور چھتیوں پر بارک بنانے کے پابند ہوں گے جبکہ انہیں جدید اسلحہ سے لیس ایف سی اور پولیس کی مستقل سیکورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ سیکورٹی کے فول پروف پروگرام کو یقینی بنایاجاسکے ۔