اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلحہ لائسنسوں پر سے محدود پابندی اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسلحہ لائسنس میڈیا ہاؤسز کو جاری کئے جائیں گے‘ ہر میڈیا ہاؤس کو چار پرائیویٹ گارڈ رکھنا ضروری ہونگے‘ میڈیا ہاؤسز کی درخواست پر ایف سی اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جاسکے گا‘ زیادہ تر انٹیلی جنس اطلاعات جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں ان کی میڈیا پر تشہیر نہیں ہونی چاہئے‘ میڈیا پر تشہیر کی وجہ سے خوف و ہراس پھیلتا ہے جو دہشت گرد چاہتے ہیں‘ میڈیا دہشت گردی کے حوالے سے بریکنگ نیوز کا مقابلہ نہ کرے‘ ہتھیاروں کی جنگ جیت رہے ہیں مگر نفسیاتی جنگ ہار رہے ہیں‘اسلام آباد میں آئندہ ماہ سیکیورٹی اداروں کو 150نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی، اسلام آباد میں 350فوجی جوان ریپڈ ریسپانس فورس کے طور پر تعینات ہیں، گزشتہ ادوار میں ایس ایس پی‘ ایس ایچ او سمیت تمام پولیس افسران مہرے لگتے تھے‘ میں نے کسی ایک بھی اہلکار کو پسند یا ناپسند کی بنیاد پر تعینات نہیں کیا‘ سکیورٹی کمپنیاں مافیا بنی ہوئی ہیں‘ سکیورٹی کمپنیوں کو ایک ہفتے کا ٹائم دیا ہے‘ مناسب سکیورٹی فراہم نہ کرنے والی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کردیئے جائینگے‘ ہم تنقید کے بادشاہ ہیں عملاً کچھ نہیں کرتے‘ ملک میں امن کے لئے ہر ایک کو کام کرنا ہوگا‘ ہم میں بہت سی کمزوریاں ہیں جن کو مل کر ختم کرینگے ‘ اسلام آباد سمیت پورے ملک کو امن کا گہوارہ بنائینگے‘ راولپنڈی وقار النساء کالج میں ایک بارہ بور کے فائر نے افراتفری پھیلا دی‘ اسلام آباد میں کچی آبادیاں اور رہائشی علاقوں میں پرائیویٹ سکول قائم کرنے میں مدد فراہم کرنے والے سی ڈی اے افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ وہ جمعرات کو یہاں پنجاب ہاؤس میں میڈیا ‘ پرائیویٹ سکولز اور تاجروں کے نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پروزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری ،چیر مین سی ڈی اے ،چیف کمشنر اسلام آباد،ایف آئی اے و پولیس حکام ،تاجر تنظیموں ،پرائیویٹ تعلیمی اداروں اور میڈیا ہاسز کے نمائندے موجود تھے۔اجلاس میں میڈیا ہاؤسز کی سکیورٹی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا ہاؤسز کو اسلحہ لائسنس فراہم کئے جائیں گے اور ہر میڈیا ہاؤس چار پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ رکھے گا۔ میڈیا ہاؤسز کی چھت پر ایک سکیورٹی اہلکار ہر وقت موجود رہے گا جس کے پاس خودکار ہتھیار ہوگا جو پولیس فراہم کرے گی جبکہ گیٹ پر کھڑے سکیورٹی اہلکار اور چھت پر کھڑے سکیورٹی اہلکار کے مابین واکی ٹاکی کے ذریعے رابطہ ہوگا۔ پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کو پولیس ٹریننگ دے گی۔ میڈیا ہاؤسز کی درخواست پر ان کو ایف سی اہلکار بھی مہیا کئے جاسکیں گے جن کو فی کس 15ہزار روپے میڈیا اداروں کو ادا کر نے ہوں گے،جبکہ میڈیا ہاؤسز کو اسلحہ لائسنز بھی جاری کئے جائیں گے۔اجلاس میں پرائیوٹ سکولز کی سیکیورٹی اور انکی رہائشی علاوقوں سے منتقلی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پرائیوٹ سکولز کے نمائندؤں کا کہنا تھا کہ رہائشی علاقوں سے سلولز کی منتقلی کیلئے سی ڈی اے دوسرے سیکٹرز میں پلاٹ دے رہا ہے،جبکہ سیکیورٹی کے لئے میڈیا ہاؤسز کی طر ح ایف سی کے جوان پرائیوٹ سکولز کو بھی دئیے جائیں ۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے کیڈطارق فضل چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں کی بیرونی داروں کی تعمیر کیلئے 18کروڑ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن کی مدد سے 24سرکاری تعلیمی اداروں کی دیواریں تعمیر کی جا چکی ہیں،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 365پرائیوٹ تعلیمی ادارے ہیں جن میں ایک لاکھ سے زائد طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں،مختصر نوٹس پر ان تعلیمی اداروں کو رہائشی علاقوں سے باہر منت