کراچی(نیوز ڈیسک)عالمی بینک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کوئلے اور تھرمل ذرائع سے بجلی بنانے کے بجائے بہت جلد بننے والی شمسی توانائی کی جانب دھیان دینا چاہیے۔ عالمی بینک کے سربراہ جم یونگ کم نے آئی بی اے کراچی کے طلبہ سے خطاب میں کہا کہ تھرمل توانائی، ڈیموں اور کوئلے سے بجلی کے منصوبے سالوں لے لیتے ہیں، انہوں نے باور کرایا کہ اب عالمی نظام کاربن کے کم سے کم اخراج کی جانب بڑھ رہا ہے جس میں چین سرفہرست ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ہدف کے ساتھ کام ہو تو غریب اور امیر کا فرق کم ہوجاتا ہے، اس سلسلے میں برازیل مثال ہے۔ آئی بی اے کی طالبہ کے اس سوال نے انہیں بظاہر پریشان کیے رکھا جس میں کہا گیا تھا کہ عالمی بینک کے نامکمل منصوبوں کی رقم کوئی ملک کیوں ری پے کرے۔ صدر ورلڈ بینک نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت حسین جیسا استاد ملنا آئی بی اے کی خوش قسمتی ہے، اس سنجیدہ تقریب کا اختتام قہقہوں میں کچھ یوں ہوا کہ صدر ورلڈ بینک کو سندھی چادر عورتوں کے اسٹائل میں پہنا دی گئی