اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر ممنون حسین نے گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب احمد کا استعفیٰ منظور کر لیا ۔بدھ کو ایوان صدر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق صدر ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی ایدوائس پر گورنر خیبرپختواہ سردار مہتاب ا حمد کا استعفیٰ منظور کر لیا ۔ واضح رہے کہ سردار مہتاب احمد نے گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران تحریری استعفیٰ پیش کیا تھا جس کو وزیراعظم نواز شریف نے منظوری کے بعدصدر ممنون حسین کو ارسال کر دیا تھا۔ سردار مہتاب عباسی کے استعفیٰ کی منظوری کے بعد سپیکر خیبرپختواہ اسمبلی نئے گورنر کی تقرری تک قائمقام گورنر کی حیثیت سے چارج سنبھالیں گے ۔