اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان میں اب ایسا ٹیکس لگانے کی تیاریاں کہ کم آمدن والے افراد کو غصہ آجائے، زیادہ آمدن والی کمپنیوں اور افراد کے ٹیکس میں کمی جبکہ کم آمدن والے طبقے سے سالانہ 500 روپے اضافی ٹیکس وصول کیا جائے ، ٹیکس ریفارمز کمیشن نے حکومت کو تجویز دے دی۔ ٹیکس ریفارمز کمیشن نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ ٹیکس سلیب 12 سے کم کرکے 7 کر دیئے جائیں جبکہ زیادہ آمدن والی کمپنیوں اور افراد کی ٹیکس شرح میں کمی کی جائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سالانہ 70 لاکھ آمدن پر 14 لاکھ 22 ہزار ٹیکس وصولی کی بجائے اس میں 1 لاکھ 82 ہزار روپے کمی کردی جائے اور ک±ل 12 لاکھ 40 ہزار ٹیکس وصول کیا جائے جبکہ سالانہ 25 لاکھ آمد پر 2 لاکھ 59 ہزار 500 روپے ٹیکس وصول کرنے کی بجائے اس میں 19 ہزار کمی کردی جائے اور سالانہ ٹیکس 2 لاکھ 40 ہزار روپے وصول کیے جائیں۔ دوسری جانب ٹیکس ریفارمز کمیشن نے سالانہ 4 لاکھ آمدن والے طبقے کو ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے جبکہ 5 سے ساڑھے 7 لاکھ کمانے والے افراد کے لئے سالانہ 500 روپے اضافی ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی ہے۔